زُلفی بخاری کے پیغام نے پوری قوم کے ہوش اُڑا دیئے

0 116

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مختلف بیانات سامنے آئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز اور قریبی ساتھی زلفی بخاری نے عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی ہے۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہوزیراعظم کو مفت مشوروں کی ضرورت نہیں، وہ جانتے ہیں کس سے ملنا ہے اور کس سے نہیں۔تاہم شہبازگل کا موقف زلفی بخاری سے بالکل مختلف ہے۔انہوں نے وزیراعظم کی منفی کورونا رپورٹ غیر مصدقہ قرار دے دی تھی۔۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر زرائع سے مت چلائیں۔
جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ سے شئیر کر دیا جائے گا۔ ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا۔آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت چلائیں۔جب کہ فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لیےسیمپل لے لیا گیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں چند گھنٹے لگیں گے، رپورٹ آنے پر سرکاری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم اور انکی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد انکا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا جس کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے، جبکہ پورے وزیراعظم ہاؤس کو روٹیشن میں ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے،

Facebook Comments