پشاور میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

0 182

پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

نجیب اللہ نامی نوجوان پشاور کے کوہاٹ روڈ پر ٹائرز کا کاروبار کرتا تھا،وہ رات کو دکان بند کر کے ذاتی گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے وخو پل کے قریب اس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں نجیب اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

فوری طور پر اس ٹارگٹ کلنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Facebook Comments