اقرا کے نام کا ٹیٹو بنوانے پر یاسر حسین تنقید کی زد میں آگئے

0 125

کراچی (آئی این پی) اداکار یاسر حسین اپنی اہلیہ اقرا کے نام کا ٹیٹو بنوانے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر فعال اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ان کے نام کا ٹیٹو اپنے ہاتھ پر گودوایا۔ یاسر حسین کی جانب سے جب اس ٹیٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو ناقدین کی جانب سے یاسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ یاسر حسین کے اہلیہ کے نام کے ٹیٹو پر لوگوں کی ملے جلے انداز میں تنقید جانتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کام تعریف کے لائق نہیں، انہیں اس کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ رول ماڈل ہیں، یہ غلط ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اللہ ہدایت دے، حرام ہے یہ، جائز کام کرو ناجائز کیسے کر لیتے ہو۔اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کے بے وقوفانہ کام کرکے دوسروں کو مت اکسا، یہ اسلام میں حرام ہے۔ایک اور صارف نے یاسر حسین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حرام ہے اسے کیوں سراہا جا رہا ہے۔

Facebook Comments