یاسر کو کراچی کے ساحل پر اقرا کی یاد آگئی

0 171

کراچی (پیام خیبر نیوز) ٹی وی و فلم کے معروف اداکار یاسرحسین کو کراچی کے ساحل پر اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کی یاد آگئی۔گزشتہ روز یاسر حسین نے اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی کے ساحل پر پکنک منائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے دوستوں کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں۔ یاسر حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ کراچی کی ایکوا بیچ پر موجود تھے اور وہ تصاویر میں خوب انجوائے کرتے نظر آرہے تھے۔ اداکار نے کیپشن میں اقرا عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اقرا آپ کو بھی آنا چاہیے تھا، آپ کو بہت مِس کیا۔ اِس کے علاوہ یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ کھانے کی ویڈیوز بھی شیئر کیں جن میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا بنا رہے ہیں۔

Facebook Comments