ڈبلیو ایس ایس پی کا یونین کونسل چمکنی میں آگاہی سیشن

0 149

پشاور۔ (سٹاف رپورٹر)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاو ر (ڈبلیو ایس ایس پی) نے یونین کونسل 65 چمکنی میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس میں مقامی لوگوں کو ڈبلیو ایس ایس پی خدمات کے بارے میں آگاہی دی گئی چمکنی ان 23 یونین کونسلوں میں شامل ہے جنہیں متوقع طور ڈبلیو ایس ایس پی کے حوالے کیا جائے گا۔ ڈبلیو ایس ایس پی سٹیزن لیزان سیل کے زیر اہتمام حجرہ اعجاز خان میں منعقدہ آگاہی سیشن میں پیش اماموں، سماجی کارکنوں، اساتذہ اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ ڈبلیو ایس ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خورشید خان اور سی ایل سی کے منیجر محمد اسماعیل خان نے تقریب سے خطاب کیا۔ مقامی لوگوں نے اس موقع پر پانی اور صفائی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیااور مطالبہ کیا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کا دائرہ کار جلد از جلد دیگر یونین کونسلوں تک بڑھایا جائے تاکہ بروقت شہری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ سی ایل سی منیجر محمد اسماعیل نے کہا کہ توسیع کے بعد ڈبلیو ایس ایس پی خدمات کی فراہمی شروع کرے گی علاقے میں تمام ٹیوب ویلوں کو فعال اور فلٹریشن پلانٹس کو بحال کیا جائے گا جبکہ بوسیدہ پائپ لائن بھی تبدیل کی جائے گی، خدمات کی فراہمی کے لئے ضروری مشینری اور آلات کا بندوبست کیا جائے گا۔ خورشید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کی ڈبلیو ایس ایس پی حوالگی کے بعد لوگ صفائی اور پینے کے پانی کی خدمات میں نظر آنے والی بہتری محسوس کریں گے، بروقت معیاری خدمات کی فراہمی اور ہر وقت صفائی برقرار رکھنے کے لئے لوگوں کا تعاون اشد ضروری ہے توقع ہے کہ لوگ اس سلسلے میں تعاون کریں گے۔

Facebook Comments