ڈبلیو ایس ایس پی نے ای آر پی سافٹ ویئر نصب کر دیا

0 63

پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے پیپر لیس دفتری امور نمٹانے کی جانب بڑی پیشرفت کرتے ہوئے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) سافٹ ویئر نصب کر دیا سافٹ کے استعمال بارے افسران کی تربیت شروع کر دی ہے بتدریج اگلے چند ہفتوں میں تمام امور ای آر پی سافٹ ویئر پر منتقل کر دیئے جائیں گے جس سے نہ صرف زیادہ کام ہوگا بلکہ اخراجات بھی کم ہوں گے۔ای آر پی سافٹ ویئر، جسے نصب کرنے کے لئے یو ایس خیبر پختونخوا میونسپل سروسز ڈویلپمنٹ پروگرام (ایم ایس پی) کے ذریعے فنڈ فراہم کر رہا ہے، میونسپل انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ ڈبلیو ایس ایس پی اکاؤنٹنگ،فنانس، پروکیورمنٹ، پے رول، پراجیکٹس اور افرادی قوت سمیت تمام شعبوں کا ریکارڈ ای آ ر پی کے تحت کمپوٹرائز کیا جائے گا۔ کمپنی کا مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم شعبہ افسران کو تربیت دے رہا ہے جبکہ تمام ڈیٹا سافٹ ویئر پر اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔سینئر منیجر ایم آئی ایس اسمارہ راحت کا کہنا ہے کہ ای آر پی سے روزانہ کے امور نمٹانا اور ریکارڈ تک رسائی آسان ہوگی تمام معلومات سافٹ ویئر پر دستیاب ہوں گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنایا جارہا ہے جس سے کم وقت میں زیادہ کام ہوگا اور فیلڈ میں آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی جدید آئیڈیا پر کام کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈ رہی ہے ای آر پی اس جانب اہم قدم ہے جس سے روایتی فائل ورک سے نجات مل جائے گی۔

Facebook Comments