کن ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند رہے گا؟ تفصیلات جاری

0 178

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک دن کا اضافہ کر دیا ہے۔سی اے اے کے نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 9 مارچ دوپہر 3 بجے تک بند رہیں گی شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت برقرار ہے۔نوٹم میں بتایا گیا کہ رحیم یار خان، سیالکوٹ،اور اسکردو ائیر پورٹس مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے ، گلگت، سکھر اور مشرقی ائیر پورٹس کو مزید 24 گھنٹے

کے لیے بند رکھا گیا ہے۔نوٹم کے مطابق جن ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ صبح 5بجے تک توسیع کی گئی ہے۔سی اے اے نے نوٹم میں بتایا کہ چترال، ملتان، کراچی، فیصل آباد پشاور، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر بھی 15 مارچ تک فلائٹ آپریشن جاری رہیں گے۔

Facebook Comments