بیوی کا فون مسلسل مصروف۔۔۔ نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ نکلا

0 449

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں قرنطینہ میں رہنے والا شخص اہلیہ پر بدچلنی کے شبہ میں سینٹر سے بھاگ گیا ۔بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے قرنطینہ سینٹر سے 26 سالہ نوجوان للت کوروا فرار ہوکر گھر پہنچے تو انہوں نے بیوی کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے دیکھاتو وہ غصے میں آگیا اوراپنی بیوی کا ہاتھ ہی کاٹ دیا۔ واقعے کے بعد اہل محلہ نے خاتون کو ہسپتال پہنچایا مگر ان کے ہاتھ کو جوڑا نہ جا سکا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ جب سے قرنطینہ سینٹر گئے تھے تب سے ان کی بیوی کا فون ہمیشہ مصروف رہتا تھا، جس پر انہیں اپنی بیوی کے کردار میں شک ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس کے مطابق گزشتہ ماہ بنگلورو کی ایک خاتون نے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایات درج کرواتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر نے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد نہانا چھوڑ دیا ہے ۔

Facebook Comments