موٹر وے ہزارہ پر پولیس اہلکاروں سے اُلجھنے والی کس کی بیوی نکلی؟

0 169

لاہور (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کر رہی تھی اور کود کو ایک کرنل کی اہلیہ بتا رہی تھی تاہم اب ان کے کرنل شوہر کا نام سامنے آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق خاتون کو ہزارہ موٹر وے پربنائی گئی چیک پوسٹ پرروکا گیا اور انتظا ر کرنے کیلئے کہا گیا تاہم اس موقع پر خاتون نے وہاں موجود اہلکار کو اپنا تعارف کرنل کی اہلیہ کے طو ر پر کروایا ۔ پولیس اہلکار نے خاتون سے کہا کہ وہ اس بارے میں اپنے نائب صوبیدار سے بات کر رہاہے جس پر خاتون آپے سے باہر ہو گئی اور کہنے لگی ” ماں کی آنکھ تمہارے صوبیدار کی “ اور پھر خاتون نے گاڑی سے اتر کر خوب ہنگامہ کیا اور آخر کار وہاں سے گاڑی لے کر زبردستی روانہ ہو گئی ۔سوشل میڈیا پر ایک نام مسلسل چل رہاہے کہ چیک پوسٹ پر ہنگامہ برپا کرنے والی خاتون دراصل ” لیفٹیننٹ کرنل محمد فاروق خان ‘ ‘کی اہلیہ ہیں، تاہم اب یہ اطلاعات موصول ہو ئی ہیں کہ خاتون کے شوہر کا نام یہی ہے اور وہ کرنل کے عہدے پر فائز ہیں ۔تاہم ابھی سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری نوٹس لیے ہوئے کارروائی عمل میں لانے کا حکم جاری کیا تھا ۔

Facebook Comments