نواز شریف کا علاج کس ہسپتال سے کرایا جائیگا؟بڑا فیصلہ کرلیا گیا

0 151

اسلام آباد(اے این این) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کل شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔یہ بات سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتائی ۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف کل  جمعرات کوشریف میڈیکل سٹی جائیں گے جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ان کے مزید ٹیسٹ کا فیصلہ ہوگا، نوازشریف کے مزید ٹیسٹ کس لیب سے ہوں گے یہبھی فیصلہ ہوگا۔ طبی معائنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ چھ ہفتے میں علاج ہوسکے گا یا نہیں ۔علاوہ ازیں لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی صدر شہبازشریف ،اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں نوازشریف کی رہائی کے بعد قانونی پہلوئوں پر مشاورت کی گئی جبکہ شریف فیملی کے خلاف درج مقدمات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Facebook Comments