کون کون سے شعبوں کو کھولنے کی اجازت دی جائیگی؟ بڑے فیصلے سامنے آگئے

0 139

وفاقی کابینہ نے ملک میں جاری لاک ڈائون میں مزید 2ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ، سما نیوز کے مطابق لاک ڈائون میں توسیع 30اپریل تک کی گئی ہے ، تعمیراتی شعبے کو مرحلہ وار کھولاجائیگا، ٹول ورکشاپ ،آٹوموبائل انڈسٹری کو بھی استثنیٰ ملے گا،صنعتی شعبے کو کھولنے کیلئے قواعد طے کر لئے گئے ،کیمیکل انڈسٹری ، ہارڈوئیر ، آٹی ٹی کمپنیوں کو بھی ریلیف دیا جائیگا۔کابینہ فیصلے سے قومی رابطہ کمیٹی کو آگاہ کیا جائیگا،اس سے پہلے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلی سطحی اجلاس میںنیشنل کوآرڈینشن کمیٹی سے حتمی منظوری کیلئے سفارشات کو تیار کر لی گئی ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلی سطحی اجلاس میں بعد از 14 اپریل مختلف شعبوں کیلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں،صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئے گائیڈ لائنز تیار کر لی گئی ہیں جن کے مطابق مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گے جس میں تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے، رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی دی گئی ہیں،پاکستان انجینئرنگ کونسل پانچ اقسام کے وینٹی لیٹرز تیار کر رہی ہے،وینٹی لیٹرز کے 8 ڈیزائنز منظوری کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں،تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ اور ڈریپ 36 گھنٹوں میں ٹیسٹنگ کٹس پر حتمی فیصلہ کریں گے، سات ٹرینوں کو ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے

Facebook Comments