کس ملک کی کتنی نمایاں کمپنیوں کا وفد پاکستا ن پہنچ رہا ہے؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

0 140

اسلام آباد ( آن لائن ) فرانس کی 20 نمایاں کمپنیوں کا وفد آٹھ اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد پاکستان میں اپنے چا روزہ قیام کے دوران مختلف سرکاری و نجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔ فرانسیسی سفارتخانہ ۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفارتخانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس کی بیس اعلیٰ کمپنیوں کا وفد آٹھ اپریل کوپاکستان کا دورہ کرے گا۔ فرانس نجی کمپنیوں کا وفد چار روزہ دورے کے دوران اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور کراچی بھی جائے گا ۔وفد کی قیادت پاک فرانس بزنس کونسل کے چیئرمین تھائیری نملن کریں گے۔ وفد اپنے دورہ کے دوران سرکاری و نجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔ دورہ پاک فرانس اقتصادی تعلقات کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا۔

Facebook Comments