رمضان المبارک کے دوران کیا کیا جائے گا ؟ گائیڈ لائنز تیار کر لی گئی

0 128

اسلام آباد صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیار کرلی گئی ،مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے،رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گے،تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے،رمضان بازار اورجمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے،وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ تاجر اتحاد نے کل سے تمام کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے خلاف جاتے ہوئے سندھ تاجر اتحاد نے کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پنجاب تاجر برادری دکانیں 8 سے 4 بجے تک کھولنے کے مطالبے پر ڈٹ گئی ہے۔ سندھ تاجر اتحاد کی جانب سے جمیل پراچہ نے کراچی پریس کلب میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کاروبار گزشتہ 28 دنوں سے بند ہیں۔چھوٹے تاجر اوران کے ملازم فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ لاکھوں ملازمین کو ایک ماہ کی بمشکل ادا تنخواہ ادا کی ہیں۔ اب ملازمین کو نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، اب ملازمین کو نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ تاجر ایک دوسرے سے پیسے ادھار لینے پر مجبور ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوروناکے خلاف تمام احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے کل سے ہم اپنی دکانیں کھول دیں گے ، اگر ہمیں منع کیا گیا یا ہمارے ساتھ زبردستی کی گئی تو ہمارے پاس ملازمین کو نوکریوں سےنکالنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا۔جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ کہیں بھی لاک ڈاؤن پر مکمل عمل نہیں کیا جا رہا ہے، اگر حالات اسی طرح رہنے ہیں تو کم از کم ہمیں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اگر کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دینی تو پھر مکمل کرفیو لگایا جائے تا کہ حالات جلدی کنٹرول میں آئیں۔دوسری جانب انجمن تاجران پا کستان کل صبح 8 سے 4 بجے دوکانیں کھولنے کے مطالبے پر ڈٹ گئ

Facebook Comments