موجودہ صورتحال سے نکلنے کیلئے نوازشریف کو کیا کرنا چاہئے؟فواد چوہدری نے آسان راستہ بتا دیا

0 153

لاہور( این این آئی ) وفاقی وزیرا طلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں نوازشریف کی صحت کے معاملے کواپنے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہتھیار کے طورپراستعمال کرتے ہوئے موجودہ حکومت پردبائوڈال رہی ہیں،(ن) لیگ کا پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کرنا دونوں جماعتوں کے لئے سیاسی دھچکا ہے ۔ نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کےنوازشریف کے پاس دوہی راستے ہیں ایک صورت یہ ہے کہ وہ عدالت سے ضمانت کرائیں اور دوسری صورت یہ ہے کہ وہ قومی احتساب

بیورو سے پلی بارگین کیلئے رجوع کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف ملک میں کہیں بھی علاج معالجے کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ایک اور سوال پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ (ن)کی تقسیم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

Facebook Comments