’ہم اپنی غلطیوں اور سستی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے‘

0 176

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں اور سستی کی وجہ سے پیچھے رہ گئےہیں۔

میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے لیے پیسہ اکٹھا کرنا مشکل کام تھا، لوگوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی کا نہیں پتہ جبکہ اگر ہم جدید ٹیکنالوجی لے آئیں تو پوری دنیا کو اناج دے سکتے ہیں۔ لائیو اسٹاک میں ہم ساتویں نمبر پرہیں لیکن خشک دودھ امپورٹ کرتےہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں اور سستی کی وجہ سے پیچھے رہ گئےہیں۔ جو سرمایہ کار 2012 میں کرپشن کی وجہ سے چھوڑ کر گئے، آج واپس آرہے ہیں۔

دوران خطاب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو ایک آمر نے وزیر اعلیٰ بنایا ۔ملک سے اربوں روپے چوری کیے گئے،جب پوچھو پیسے کہاں سےبنائے تو شور مچانے لگتے ہیں۔ اب ملک کا جو بھی لیڈر ہو گا وہ عوام کو جوابدہ ہو گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عثمان بزدار کے بارے میں گھٹیا زبان استعمال کی،اُن سے پوچھنا چاہیے کہ آپ کو کیوں وزارت اعلیٰ ملی۔

عثمان بزدار میں عاجزی ہے، وہ پنجاب کے سب سے بہترین وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

Facebook Comments