فلسطینی مساجد میں نماز فجر میں حاضری کے روح پرور مناظر

0 160

غزہ(یواین پی) فلسطین کے تمام شہروں میں موجود مساجد میں نمازیوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے جاری فجر عظیم مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز نماز فجر میں غزہ کی پٹی، غرب اردن، القدس اور شمالی فلسطین کی مساجد نمازیوں سے بھرگئیں۔اس موقعے پر مساجد میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔قبل ازیں جمعہ کو علی الصباح نماز فجر سے قبل ہی فلسطینیوں کی مساجد میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ نمازفجر میں مساجد میں آنے والے شہریوں کو مھٹائیاں اور گرم مشروبات پیش کیے گئے، سخت سردی کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مساجد کو آباد کرکے اسرائیل کو یہ پیغام دیا کہ فلسطینی قوم مقدسات کے دفاع میں ہرقربانی دینے کے لئے تیار ہے۔

Facebook Comments