انتہائی افسوسناک واقعہ! گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی لاشیں برآمد

0 163

حیدرآباد(پیام خیبر نیوز)حیدرآبا د کے علاقے گوٹھ شاہ نواز جونیجو میں ایک گھر سے میاں بیوی ان کے بیٹے اور 4 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے نواحی گاں گوٹھ شاہ نواز جونیجو میں ایک گھر سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں میاں بیوی،ان کے بیٹے اور 4 بیٹیوں کی ہیں جو 2 روز پرانی ہیں۔دوسری جانب ایس ایس پیحیدرآباد سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں ماں، باپ، بیٹا اور 4 بچیاں شامل ہیں جن کی شناخت اسکول ٹیچر اشرف، ان کی اہلیہ شہناز، بیٹا جواد اور 4 بیٹیاںعلیزہ، نشا، لاریب اور فائزہ کے نام سے ہوئی ہیں جب کہ واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے اور معلوم کیا جارہا ہے کہ ہلاکت کی کیا وجہ ہے، آیا یہ ہلاکتیں جنریٹر کی گیس سے ہوئی ہیں یا کوئی اور واقعہ ہے۔

Facebook Comments