عثمان بزدار تمام وزرا اعلیٰ پر بازی لے گئ

0 105

لاہور ( آن لائن ) پنجاب حکومت نے سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے پابندی کا اطلاق وزرا ، سیکرٹریز اور دیگرسرکاری حکام پر ہو گا ۔ وزیر ا علیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہم نے پائی پائیکی بچت کرنی ہے جبکہ سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پرسختی سے کاربند رہنا ہو گا۔ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے زیادہ وسائل فراہم کریں۔ گھر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہے۔

Facebook Comments