وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی جانب گامز ن ہے،اجمل وزیر

0 169
پشاور (جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ کے مشیراطلاعات اجمل وزیر نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامز ن ہے‘ پہلی حکومت ہے جو غریب عوام کیلئے سوچ رہی ہے‘ آج پاکستان کی معیشت ٹریک پر آگئی‘مہنگائی کو کنٹرل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں‘ شمالی وزیر ستان متاثرین کیلئے 15 لاکھ روپے فی مرلہ رقم جاری کردیئے ہیں،خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ محمو د خان نے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے‘رواں مالی سال میں بی آر ٹی منصوبہ مکمل کیا جائیگا‘ بی آر ٹی منصوبے کی حتمی تاریخ ایک سرپرائز ہوگا، منصوبہ میں سفری سہولیات کی بہتری کیلئے اہم منصوبہ ہوگا‘ قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے صحت سہولیات کارڈکااجرا تاریخی اقدام ہے‘ پشاور صحت انصاف کارڈ بلا امتیاز دیئے جائیں گے۔ اجمل وزیر نے بی آرٹی منصوبہ رواں سال مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخ نہیں دے سکتے لیکن رواں سال مکمل ہوجائیگا۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مجھ سے صاف خیبر پختونخوا مہم کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ محمود خان اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔
Facebook Comments