کراچی میں دو رہائشی عمارت گر گئیں، ایک شخص جاں بحق

0 124

 کراچی: لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ پانچ اور تین منزلہ دو عمارتیں گر گئیں جب کہ ملبے سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارتیں گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔ گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانچ اور تین منزلہ دو عمارتیں گری ہیں۔ ایک عمارت کے مبلے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی جاچکی ہے۔  جب کہ متعدد افراد کےک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت مخدوش تھی اور اس کے کئی رہایشی پہلے ہی یہاں سے منتقل ہوچکے تھے تاہم اب بھی عمارت میں متعدد خاندان رہایش پذیر تھے۔ امدادی کارروائی کے لیے موقعے پر ریسکیو ٹیموں  کے  رینجرز اور پولیس کے دستے بھی پہنچ چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گنجان آبادی اور تنگ راستے ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری درکار ہے تاہم تنگ راستوں کے باعث مشینری کے جائے حادثہ پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو کے مطابق بھاری مشینری کے ذریعے عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  امدادی کارروائی اور تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو فوری طور پر جائے حادثہ پر آپریشن شروع کرنے کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔

Facebook Comments