ٹاؤن ون کے اہلکار اپنی جاانوں کی پروا کئے بغیر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،ثمرہارون بلور

0 109

پشاور (پیام خیبر نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے ٹاون ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان کو کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان حوالے کردیا انہوں نے ٹاؤن ون کے سپرے عملے کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ٹی او آر ٹاؤن ون ریاض اعوان‘ اے ٹی او آر ایاز درانی بھی تقریب میں شریک تھے۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے ٹاؤن ون کے آفس میں ایک تقریب کے دوران ایڈمنسٹریٹر سلیم خان کو ٹاؤن کے عملے کو کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان جس میں سینیٹائزر اور ماسک تھے حوالے کردیا انہوں نے ٹاؤن کے سپرے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان مشکل حالات میں ٹاؤن ون کے سپرے اہلکار اپنی جاانوں کی پروا کئے بغیر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس پر وہ واقعی مبارکباد کے قابل ہے انہوں نے کہاکہ مصیبت کے اس گھڑی میں ہم بھی ٹاؤن ون عملے کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر ٹاؤن ون کے ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو ٹاؤن ون کیلئے حفاظتی سامان د ینے پر انکاشکریہ اداکیا اور کہاکہ ٹاؤن ون کا عملہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتی رہے گی اور عوام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے عوا م سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ٹاؤن ون عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

Facebook Comments