محکمہ موسمیات کی ایسی پیش گوئی کہ آپ کے پائوں تلے سے زمین نکل جائیگی

0 233

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں گرمی شروع ہوچکی ہے،مارچ میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت مزید بڑھے گااور 39 ڈگری تک جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مئی میں درجہ حرارت 40 تک پہنچنے کا امکان ہے، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ بھی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہیٹ ویو آنے سے قبل باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا، سارے ادارے اگر تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نبٹنے میں مشکلات نہیں ہونگی۔

Facebook Comments