کورونا وائرس کے خلاف جنگ میری اپنی جنگ ہے، صدر پاکستان 

0 128
اسلام آباد (یواین پی) صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ  مجھے اس جنگ میں سب کو سپاہی بنانا ہے۔ سندھی زبا ن  میں ٹویٹ کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میری اپنی جنگ ہے۔ مجھے یہ جنگ لڑنی ہے اپنے گھر میں، اورگھر کے ہر فرد کو، رشتہ دار کو اور دوستوں کو اس کا سپاہی بنانا ہے۔ میں چاہتا ہوں آپ بھی میرا ساتھ دیں اور روز سوشل میڈیا پر   FightCorona کے ساتھ پوسٹ کریں کہ آج آپ نے کورونا کے خلاف کیا کیا؟۔
Facebook Comments