خیبر پختونخوا میں کورونا متاثرین کی کل تعداد8842ہوگئی ہے

0 174
پشاور (جنرل رپورٹر)خیبر پختونخو امیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صوبائی محخمہ صحت کی جمعرات کے روز کی رپورٹ کے مطابق24گھنٹے کے دوران  صوبے میں مزید 359کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں،  جن میں سے 67کیسیز  انٹرنیشنل پروازوں سے آنے والے مسافروں  کے ہیں، ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا متاثرین کی کل تعداد8842ہوگئی ہے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں مزید 7افراد کورونا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے، جن میں سے 2کا تعلق پشاور سے جبکہ مردان، سوات،مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور کوہاٹ سے ایک ایک جانی نقصان کی اطلاع ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مزید 61افراد کورونا کو شکست دیکر ہسپتالوں سے فارغ ہوگئے، جن کے ساتھ صحتیاب افراد کی تعداد 2693ہوگئی ہے، صوبائی دارلحکومت پشاور بدستور کورونا کے خطرے کے زد میں ہے جہاں گزشتہ روز 114نئے کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں،  جس کے بعد پشاور میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 3263ہو گئی ہے، جبکہ پشاور  میں اب تک کل 246افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
Facebook Comments