پختونخوا کی مثالی پولیس کا نعرہ بے نقاب ہوچکا ہے‘ فائزہ رشید

0 58

پشاور(سٹی رپورٹر) سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ وزیر اعظم کے جہاں اور دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں وہاں خیبرپختونخوا حکومت کے عوام کے ساتھ غیر اخلاقی اور غیر انسانی پے درپے واقعات نے ریاست مدینہ کے مثالی پولیس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی نائب چیئرمین قومی وطن پارٹی ڈاکٹر فائزہ رشید نے گزشتہ روز پولیس گردی کا شکار پشاور کے عامر نامی نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے اپنے ایک اخباری بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ عمران کا ہر فورم پر پختون خوا کی پولیس کو مثالی اور غیر سیاسی پولیس کی حقیقت، صوبے کے عوام کے نظروں میں بے نقاب ہو چکی ہے، صوبائی نائب چیئرمین قومی وطن پارٹی ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا کہ کبھی پختونخوا پولیس میں اصلاحات کے نام پر ٹوپی ڈرامہ تو کبھی پختون خواہ پولیس کو خود مختار اور غیر سیاسی کہنا سب ریاست مدینہ کے نام نہاد سیاسی نعرے ہیں جو کہ عوام کی نظروں میں بینقاب ہو چکے ہیں.دوسری جانب پولیس کے روئے کے حوالے سے ڈاکٹر فائزہ رشید نے مزید کہا کہ پولیس تشدد انتقام کو جنم دیتا ہے اور قانون کے رکھوالے جب خود تشدد، غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویوں اور اقدار پر اتر آتے ہیں تو اس سے عام لوگ مجرم بن جاتے ہیں، جس سے معاشرہ عدم استحکام کا شکار ہو جاتا ہے، دوسری جانب اگر ایک ذمہ دار اور پیشہ ور ادارے میں بھی ایسے اثرات نظر آئیں تو پھر فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے

Facebook Comments