عوام کی خدمت اور میرٹ کی بالادستی پاکستان تحریک انصاف کامنشور ہے‘صوبائی وزیر

0 171

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت اور میرٹ کی بالادستی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے اور اسی وجہ سے عوام نے موجودہ حکومت کو صوبے میں دوبارہ حکومت کرنے کا موقع دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان پیرامیڈیکل فیڈریشن کے وفد سے پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اب کسی وزیر میں بھی جرآت نہیں کہ وہ میرٹ کی خلاف ورزی کرے‘ کیونکہ پاکستان تحریک انصاف نے ایسا نظام وضح کردیا ہے جس میں بلا تفریق سب کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دور میں مختلف سرکاری محکموں میں بھرتیاں صاف اور شفاف طریقے سے ملک کے نامور اداروں سے کرائی گئیں۔ جس سے عوام کا صوبائی حکومت پر نہ صرف اعتماد بحال ہوا بلکہ وہ جان چکے ہیں کہ اب حقدار کو اپنا حق میرٹ پر ملتا ہے ۔وزیر خوراک نے کہا کہ میرٹ کی بالا دستی، کرپشن کے خلاف جنگ کے علاوہ ہماری حکومت نے صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں عوام دوست اصلاحات لائی ہیں۔ اس موقع پر پیرامیڈیکل فیڈریشن کے صوبائی صدر حبیب خان نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جائے گی۔

Facebook Comments