صوابی میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

0 153

صوابی کے علاقے سوڈھیر میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق مکان کے ملبے تلبے دب کر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹی اور بیٹے شاملہیں۔پولیس اور ریسکیو اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے ملبہ ہٹایا اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Facebook Comments