کورونا متاثرین میں ریکارڈ اضافہ تشویشناک ہے‘ محمد فائق شاہ

0 160

پشاور(سٹی رپوٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے ملک بھر میں ریکارڈ کورونا وائرس متاثرین کے اضافے اور فرنٹ لائن مجاہدین ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت، انتظامیہ، تاجروں اور عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔ حکومت ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائے۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے محفوظ رہیں۔ امن ترقی پارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ سازشوں اور جھوٹی خبروں کا حصہ نہ بنیں بلکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی انتظامات پر عمل کریں تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ نہ پڑے۔

Facebook Comments