دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل سیاست ہے،معروف آفریدی

0 111

باڑہ(بیورو رپورٹ)دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل سیاست ہے کیونکہ پسماندہ طبقے کی خدمت کرنے سے اللہ راضی اور دل کو سکون ملتاہے اور میرا سیاست میں انا ہی مایوس طبقے کی خدمت سے ہوا ہے حکومت کرونا لاک ڈوان سے متاثرہ عوام کی مدد کریں کیونکہ پہلے سے عوام مشکلات کا سامنا کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ میں سیاست کو عبادت سمجھ کر رہاہوں اور جب خدمت ان لوگوں کی کیاجائے جو مسائل کے شکار ہوتو اس میں دل کو سکون اور راحت ملتی ہے ہمارے قبائلی اضلاع کے عوام ہردور حکومت میں مایوس کیا گیا ہے کرونا لاک ڈوان سیاست سے بالاترہوکرمتاثرین کی مدد کی ہے اور متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کے ساتھ دستیاب وسائل اس مشکل میں عوام کی خاطر بروئے کار لائینگے کیونکہ قبائلی اضلاع کے عوام پہلے بھی مشکل دور سے گزر چکے ہیں یہاں کے عوام کو کسی قسم کی سہولیات نہیں دی گئی ہے حکومت اورمخیرحضرات کرونا لاک ڈوان میں متاثرہ عوام کی بھرپور مدد کریں تاکہ عوام کرونا ایس او پیز پر عمل کرکے کرونا وائرس کو شکست دیں سکے۔انہوں نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

Facebook Comments