آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کا حکومتی امداد نہ ملنے پر بنوں میں احتجاجی ریلی

0 172

بنوں(صباح نیوز )آپریشن ضرب عضب کے متاثرین نے حکومتی امداد نہ ملنے،رجسٹریشن نہ ہونے اور دیگر مسائل کے سلسلے میں ڈھول کی تھاپ پر بنوں میں احتجاجی ریلی نکالی آل سیاسی اتحاد وزیرستان کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی قبائلی اضلاع کے سیکرٹری اطلاعات ملک غلام خان کی قیادت میں سینکڑوں متاثرین نے فضل قادر شہید پارک بنوں میں جمع ہوکر ڈھول کی تھاپ پر احتجاج کیا اور ریلی نکالی ریلی کے شرکاءنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے بنوں پریس کلب پہنچنے جہاں پریٹی مسجد کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل سیاسی اتحاد وزیرستان کے چیئرمین ملک غلام خان،قومی وطن پارٹی کے رہنما ملک اکبر خان،اسد اللہ ودیگر مقررین نے کہا کہ ساڑھے چار سال گزرنے کے باجود چھ ہزار کے قریب متاثرین کی تاحال رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں کسی قسم کی مالی امدادنہیں ملی ہے اور راشن سے بھی محروم ہیں اسی طرح افغانستان میں بھی متاثرین گاڑیوں سمیت پھنسے ہوئے ہیں اور شدید مشکلات سے دوچار ہیں لہذا انہوں نے صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف ،وزیر اعلیٰ ٰ خیبر پختونخوااورگورنر خیبر پختونخوا سمیت ذمہ دار حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ متاثرین آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے بلاک سمیں کھولی جائیں افغانستان میں پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی گاڑیوں سمیت واپسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں رجسٹریشن سے محروم آئی ڈی پیز کو بھی دیگر متاثرین کی طرح مالی امداد دی جائے جن متاثرین کی گاڑیاں محکمہ ایکسائز نے پکڑی ہیں وہ بھی وہ بھی واپس کی جائیں اور ان نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے معاوضہ دیا جائے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم اسلام آباد کا رخ کریں گے اور وزیراعظم ہاﺅس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

Facebook Comments