وزیراعظم آج گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

0 154

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،ان کے خطاب کے لئے 62 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان گھوٹکی میں ہفتہ کی دوپہر بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گےجہاں وہ خان گڑھ میں جی ڈی اے کے رہنما سردار علی گوہر مہر کے گوہر پیلس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

جلسے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور وفاقی کابینہ کے دیگر وزرا بھی شرکت کریں گے۔

سردار علی گوہر مہر کے مطابق جلسہ گاہ میں چار سے پانچ ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ 62 فٹ لمبا، 40 فٹ چوڑا اور 9 فٹ اونچا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔

جلسے کے بعد وزیراعظم کو ظہرانہ دیا جائے گا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان جی ڈی اے کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Facebook Comments