پشاورمیں کوروناوائرس کے باعث یوم پاکستان سادگی کیساتھ منایاگیا

0 53
پشاور (جنرل رپورٹر) پشاورمیں کوروناوائرس کے باعث یوم پاکستان سادگی کیساتھ منایاگیاصوبائی دارالحکومت میں صبح کاآغاز21 توپوں کی سلامی سے ہوا اس موقع پرنعرہ تکبیراور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جب کہ نماز فجر میں وطن عزیزکی سلامتی، ترقی اورخوشحالی سمیت کوروناوائرس سے نجات کے لئے دعائیں مانگی گئیں یوم پاکستان کے سلسلے میں کرنل شیرخان شہیدسٹیڈیم پشاورمیں نمازفجرکے بعد سادہ تقریب ہوئی جب کہ اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ اورگورنرہاؤس پشاور میں قومی اعزازات کی تقریب کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال کی وجہ سے پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں اسی طرح سرکاری وغیرسرکاری سطح پر بھی پشاورشہرمیں کوئی تقریب منعقدنہیں کی جاسکی تاہم دن کے آغاز پر مساجد، گرجاگھروں، مندروں اور گورودوارں میں عبادت کے دوران ملک کی سلامتی، ترقی خوشحالی اورخاص طورپرکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔یاد رہے کہ ہر سال 23 مارچ کے دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے دارالخلافہ اسلام آباد میں 31اورصوبوں میں  21، 21 توپوں کی سلامی اور روایتی پریڈ گرانڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے مارچ کرتے جبکہ فضائیہ کے شاہین اپنی مہارت دکھاتے ہیں اور ملکی سلامتی یکجہتی کے لیے مساجد میں خصوصی دعاں کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔
Facebook Comments