نہم جماعت کی نئی‘‘ مطالعہ پاکستان’’ سے نبی کریم ؐ کو آخری نبی تسلیم کرنے کا ذکر نکال دیا گیا ؟ بڑی سازش بے نقاب

0 447

لاہور( نیوز ڈیسک )نویں جماعت کی نئی مطالعہ پاکستان سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنے کا ذکر نکالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کے رکن سمیع اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہمجماعت کی پرانی کتاب میں لکھا تھا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنا عقیدہ رسالت کا لازمی جز ہے،نئی مطالعہ پاکستان میں لکھا گیا ہے قرآن اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سرچشمہ ہدایت ماننا عقیدہ رسالت کا لازمی تقاضہ ہے۔نہم جماعت کی نئی مطالعہ پاکستان سے آخری نبی کا لفظ ہٹادیا گیا،یہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کو پس پشت ڈالنے کی سازش ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کوئی بھی سچا مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا،نہم جماعت کی نئی کتاب میں تبدیلی فوری ختم کی جائے اورپرانی مطالعہ پاکستان کی کتاب کو دوبارہ نصاب میں شامل کیا جائے ۔ قرارداد میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کا خصوصی طور پر نوٹس لیں اور اس پر ایوان میں خصوصی بحث کرائی جائے۔

Facebook Comments