’قوم اس وقت عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے‘

0 182

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے ساہیوال واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس وقت عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے۔

جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے لاہور کےجنرل اسپتال میں ساہیوال واقعےکےزخمی بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ساہیوال کا واقعہ دن دہاڑے ہوا، سرعام بے گناہ شہریوں کو قتل کیا گیا ،چند روپے دے کراب خونِ ناحق دبانا چاہتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ 7بار مؤقف بدلا گیا،وزیر اعلیٰ کا بیان نمک پاشی کےمترادف ہے،وزیر اعظم مقتولین کے گھر جائیں ،بچوں کو معاوضہ نہیں، والدین کی گود چاہیے ۔

سراج الحق نےکہا کہ جو بھی اس جرم میں شریک ہیں، انہیں سزا دی جانی چاہیے، اب تک کے ماورائے عدالت قتلوں کا آڈٹ بھی کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی جب اور جہاں چاہے کارروائی کردے، ایسا نظام نہیں چاہیے۔

Facebook Comments