محکمہ بلدیات ہر قسم ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،کامران بنگش

0 120
پشاور(اے پی پی) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے اجلاس میں عوامی مقامات پر ہاتھ دھونے کی سہولت قائم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ ان کہنا تھا کہ بازار، سبزی منڈی، فروٹ منڈی اور بس سٹینڈ پر ہاتھ دھونے کی سہولت قائم کی جائے، ہاتھ دھونے کیلئے صابن اور سینیٹائزر بھی مہیا کی جائے،ہاتھ دھونے کی جگہ پر نکاسی آب ممکن بنایا جائے، تحصیل میونسپل انتظامیہ مارکیٹ سے سینیٹائزر کا حصول ممکن بنائے۔ان کا کہاتھا کہ مارکیٹ میں ناپید ہونے کی صورت میں وفاقی سرکاری لیبارٹری (پی سی ایس آئی آر)سے رجوع کریں، ہر ٹی ایم اے 10حفاظتی وردیوں کا حصول ممکن بنائے،محکمہ بلدیات ہر قسم ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،دن رات، صبح شام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Facebook Comments