قانون توہین رسالت کو تبدیل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ‘ حسین مدنی

0 51

پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن اور سٹی پشاور امیر مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کے اسلامی تشخص کا دفاع کرینگے قانون توہین رسالت کو تبدیل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حفصہ للبنات شاہین مسلم ٹاون میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہتمم جامعہ مفتی امجد ایاز و دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کی مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام،پیغمبر اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں حضرات صحابہ کرام رض کے ناموس پر حملے ہو رہے ہیں مگر مومن ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ملک و اسلام دشمن قوتوں کو منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہا کہ قرآن و انت ملک کا سپریم لاءہیں اور ملک میں قرآن و سنت کی بالادستی کی جدوجھد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دیکر ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ ملک کے لئے زہر قتل ہے اور ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

Facebook Comments