جماعت اسلامی یکم فروری سے دعوت و تبلیغ،منشور اور کرپشن سے پاک ریاست کے لئے تحریک کا آغاز کرے گی

0 157

سرگودھا(پیام خیبر نیوز)جماعت اسلامی یکم فروری سے دعوت و تبلیغ،منشور اور کرپشن سے پاک ریاست کے لئے تحریک کا آغاز کرے گی۔اس میں کارکن ڈور ٹو ڈور کام کریں گے۔جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے اپنے دورہ سرگودھا میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنے پہلے خطاب میں کرپشن کے خاتمہ کا نعرہ بلند کیا لیکن اس عمل میں ڈنڈی ماری جا رہی ہےاور اپنے رفقاءکو بچانے کے لئے ترامیم کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی حالت کرپشن ،منی لانڈری اور خفیہ اکاو¿نٹس کی وجہ سے ہے اس لئے بلا امتیاز سب کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔اگر ایسا نہ ہوا تو پھر کبھی کسی کا احتساب نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام دوست پالیسیاں لائے اور ستر سال سے وطن سے لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوام کی خوشحالی اور بنیادی مسائل کے حل پر خرچ کی جائے۔ لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ مسلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھایا جائے۔انہوں نے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو چلنا سیاست دانوں کی ذمہ داری ہے جماعت اسلامی مخلص اور دیانتداری قیادت کے ذریعے اپنا کردار ادا کرئے گی۔

Facebook Comments