حکومت پاکستان نے لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

0 137

اسلام آبادوزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلوں میں خودمختار ہیں‘ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلوں میں خودمختار ہیں 18 ویں ترمیم صوبوں کے آئینی اختیارات کی ضامن ہے. انہوں نے کہا کہسندھ حکومت حالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے کرے لاک ڈاﺅن کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے اس کے حوالے سے وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے.معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور کورونا سے بچاوَ کے اقدامات کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا‘انہوں نے کہا کہ تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا وزیراعظم کا نصب العین ہے. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں کورونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں اور بحران سے نمبرد آزما ہونے کے لیے ایک موثر عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کو ریلیف کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہو گا کورونا وائرس نے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے. دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے امریکی صدر ٹرمپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ہماری غلطی یہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہیں‘ سعید غنی نے کہا کہ جب کاروبار شروع ہوگا تو احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں گے.انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ نے بہت سارے اقدامات کیے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں نے ان کو فالو کیا‘سندھ کے وزیرتعلیم نے کہا کہ ہمارے اقدامات کے خلاف کاﺅنٹر بیانیہ شروع کر دیا گیا تھا‘سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ قطعی نہیں چاہتے کہ وائرس پھیلے اور حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیںگمان ہے کہ پنجاب میں حکمتِ عملی پر عمل نہیں کیا جا رہا.

Facebook Comments