حکومت نے شہباز شریف پر کرپشن الزامات بے بنیاد قرار دیدیئے،بڑا اعتراف،تفصیلات جاری

0 156

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز حکومت نے 2012 سے 2017کے درمیان 4 لاکھ 14 ہزار 848 لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے، لیپ ٹاپس کی تقسیم پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کےمطابق کی گئی اور سب سے کم بولی والی فرم منتخب کی گئی۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ لیپ ٹاپ تقسیم میںسیاستدان اور بیوروکریٹس بدعنوانی کے مرتکب ہوئے اور یہ الزام بھی درست نہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں لیپ ٹاپ غائب کئے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب لاہور نے گزشتہ سال مارچ سے ایک انکوائری شروع کررکھی ہے مگر ابھی تک ایک فرد بھی بدعنوانی میں ملوث نہیں پایا گیا۔

Facebook Comments