بھارتی جیل میں قتل کئے گئےشاکراللہ کی نماز جنازہ ادا

0 183

بھارتی جیل میں قتل کئے گئےشاکراللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔شاکراللہ کے جسد خاکی کو جسر والا میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، ان کی میت گزشتہ شب ڈسکہ پہنچائی گئی تھی۔شاکر اللہ کو بھارتی جیل میں قید مشتعل بھارتیوں نے قتل کردیا تھا۔

شاکر اللہ کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاوں جسر والا سے ہے ۔ شاکر اللہ کی میت ہفتے کو واہگہ بارڈ پر پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی تھی ۔ رینجرز نے شہید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر ایمبولینس میں رکھا گیا تھا،اس موقع پران کے بھائی شہزاد غم سے نڈھال تھے۔

شاکر اللہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 47 سالہ شاکر ذہنی مریض تھے جو 2003ء میں شکر گڑھ کے علاقے میں میلہ دیکھنے گئے اور غلطی سے سرحد عبور کرگئے تھے۔

پلوامہ واقعے کے بعد انتہا پسندہندوؤں نےشاکر اللہ کو بھارتی جیل میں قتل کردیاتھا۔

Facebook Comments