پشاور ، تیز آندھی سے بی آر ٹی اسٹیشن کی سیلنگ اکھڑ گئی

0 141

پشاور میں چلنے والی تیز آندھی کے باعث صدر میں بی آر ٹی اسٹیشن کی سیلنگ اکھڑ گئی جس پر مزدور جان بچا کر بھاگ نکلے۔پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آرڈینٹر عمیر آفریدی کا کہنا ہے کہ آندھی سے صرف اسٹیشن نمبر 26 تاج آباد کا روشن دان گرا ہے ۔عمیر آفریدی  نے بتایا کہ باقی تمام اسٹیشنوں کے روشن دان اور دروازے درست حالت میں ہیں اور تیز آندھی کے باوجود کسی بھی اسٹیشن پر کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ اسٹیشن 26 پرروشن دان اور دیگر سامان کی تنصیب کا کام جاری تھا کہ تیز آندھی کے باعث روشن دان گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

Facebook Comments