وہ پہلا اسلامی ملک جس نے اپنی مساجد اور باجماعت نماز کیلئے کھول دیں ۔۔۔ نام آپ کو حیران کردے گا

0 240

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے تحت بند کی گئیں مساجد ڈیڑھ ماہ بعد باجماعت نمازوں کے لیے کھول دی گئیں۔ مساجد میں آنے کے لیے نمازیوں کو ہاتھ دھونے، ماسک لگانے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا، مساجد میں ڈس انفیکشناسپرے بھی کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں 26 مارچ کو لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے۔ بنگلہ دیش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 425 اور اموات 186 ہیں۔ دوسری جانب ا) بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 552 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 8790 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کی ایک سینئر افسر پروفیسر نسیمہ سلطانہ نے ہفتہ کی دوپہر ایک ٹی وی پریس کانفرنس میں کوروناوائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کی معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے کل 552 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس دوران پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔

Facebook Comments