پوری قوم افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے،اجمل وزیر

0 143
پشاور(اے پی پی) وزیرِ اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل خان وزیر نے ڈی آئی خان ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی کو سراہا ہے۔ مشیر اطلاعات نے دہشت گردوں  کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے والے کرنل مجیب الرحمان کی شہادت کو قوم کے تحفظ کیلئے بڑی قربانی قرار دی ہے۔ سیکورٹی فورسز کی بے مثال کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ان کی قربانیوں کے باعث قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے اور صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہید کرنل مجیب الرحمان کے درجات کی بلندی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے۔
Facebook Comments