بھارتی فوج کو مودی کی فوج کہنے پر الیکشن کمیشن کا بی جے پی رہنماء سے جواب طلب

0 164

ئی دہلی:بھارتی الیکشن کمیشن نے ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ایک ریلی کے دوران انڈین فوج کو نریندر مودی کی فوج کہنے پر وضاحت طلب کرلی ،ایک انتخابی عہدیدار نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ کمشنر نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھیآدتیہ ناتھ سے اسی ہفتے جواب طلب کیا ہے۔آدتیہ نے اتوار کو بی جے پی کی پارٹی ریلی میں یہ جملہ بولا جس کے بعد انھیں ریٹائرڈ انڈین آرمی چیف اور وزیر جنرل وی کے سنگھ کی طرف سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جنرل سنگھ وہ امیدوار ہیں جن کے لیے آدتیہ انتخابی مہم چلارہے تھے۔

Facebook Comments