ضلعی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شفیع مارکیٹ کو سیل کر دیا

0 113

پشاور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صدر میں شفیع مارکیٹ کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) سارہ رحمان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان کے ہمراہ صدر میں ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی پر شفیع مارکیٹ کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق شفیع مارکیٹ کے تاجروں کو بار با ر ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عمل کریں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے کاروائی کر تے ہوئے شفیع مارکیٹ کو سیل کر دیا۔ انھوں نے تاجروں اور عوام کو ہدایت کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلتے وقت بازاروں اور دکانوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments