ضلعی انتظا میہ ایبٹ آباد نے کل 09آئسولیشن سینٹراور24 قرنطینہ سینٹرز قائم ہیں

0 108

ایبٹ آباد(پیام خیبر نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور کر ونا سے متعلق کئے گئے انتظا ما ت کا جائزہ لیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام کو کورونا کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ ضلع ایبٹ آباد میں ضلعی انتظا میہ نے کل 09آئسولیشن سینٹراور24 قرنطینہ سینٹرز قائم ہیں جہاں اب تک 09 مریض داخل کیے گئے ہیں جنہیں علاج اور دیگرتمام بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے ہدا یت کی کہ ایبٹ آباد میں قا ئم کئے گئے کر ونا کنٹرو ل اور قرنطینہ سینٹرز میں کر ونا کے مریضو ں کو ہر قسم کی سہولیات اور علاج فرا ہم کیا جا ئے۔

Facebook Comments