’موجودہ حکومت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا نیا ورژن ہے‘

0 170

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بھی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دور کا نیا ورژن ہے، 6 ماہ بعد بھی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی نہیں آئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے حکمرانوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔ پچھلی حکومتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی عوام کی زندگیوں میں تبدیلی نہیں لاسکی اور 6 ماہ بعد بھی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور گزشتہ 70 سال سے ملک اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

Facebook Comments