ڈی آئی خان میں COVID-19ٹیسٹ لیبارٹری نے کام شروع کر دیا 

0 136
ڈی آئی خان (پیام خیبر نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں COVID-19ٹیسٹ لیبارٹری نے کام شروع کر دیا جس میں روزانہ 100افراد کے ٹیسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔درازندہ اور گومل میڈیکل کالج قرنطینہ سنٹرز سے کورونا وائرس کے کلیئر150افراد کو حکومتی ہدایات کی روشنی میں ان کے گھروں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   اس سلسلے میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے، عوام خود کو اور دوسروں کو اس وبائی مرض سے بچانے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے” گھروں میں رہیں، محفوظ رہیں ” پر سختی سے عمل درآمد کریں۔  انہوں نے بتایا کہ مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی کرونا پی سی آر لیبارٹری نے آزمائشی بنیادوں کام شروع کردیا، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور محکمہ صحت سے باقاعدہ رجسٹریشن کے بعدمذکورہ لیبارٹری میں 2گھنٹے میں 14ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہوگی،اسی طرح 24گھنٹے میں تقریبا100 ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ قبل ازیں ڈیرہ میں مریضوں کے سیمپل کے ایم یو لیبارٹری پشاور ارسال کئے جاتے تھے جہاں سے نتائج آنے میں تاخیر کا سامنا تھا تاہم اب یہ ٹیسٹ چند گھنٹوں میں ڈیرہ میں ہی ہوسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود لیبارٹری اسٹاف جسمیں ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل اسٹاف اور دوسرے ہیلتھ اسٹاف کے لوگ شامل ہیں کو مکمل سیفٹی کٹس، N95ماسک، خصوصی چشمے اور وائرس کے پھیلا سے بچا کے لئے ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گومل میڈیکل کالج اور درازندہ کے قرنطینہ سنٹرز سے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 100زائرین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سمیت پنجاب اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس ٹیسٹ میں کلیئر ہونے والے 150افراد کو حکومتی ہدایات کی روشنی میں ان کے گھروں کو روانہ کیا جا رہا ہے جس کیلئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی افراد میں مبینہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے دو مریضوں کے حوالے سے بتایا کہ ان افراد سمیت گھر کے دیگر افراد کو ان کے گھروں میں قرنطائن کرکے انہیں ضروریات زندگی کی تمام اشیا فراہم کی جارہی ہیں، تاہم اس مرض کے ممکنہ پھیلا کو روکنے کیلئے لاک ڈان میں سختی کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز سمیت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں۔ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی گرانفروشی کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
Facebook Comments