15 سالہ لڑکی 18 مہینے تک خاندان کی عزت بچانے کیلئے بلیک میل ہو کر زیادتی کا نشانہ بنتی رہی

0 715

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2018ء میں سکول سے واپس گھر آرہی تھی، امانت علی پڑوسی نے راستے سے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ، اس نے میری نازیبا تصاویر بھی بنائیں اوران کی وجہ سے آج تک مجھے بلیک میل کرتا آ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 15نور نے بتایا ہے کہ وہ 2018ء کی دوپہر کو سکول سے گھر واپس آرہی تھی ، اس کے پڑوسی امانت علی نے اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،کچھ تصاویر بھی بنائیںوہ مجھے 18ماہ تک بلیک میل کرتا رہا اور دھمکی دی ہے کہااگر کسی بتایا تو وہ میری بہنوں کو

بھی زیادتی کا نشانہ بنائے گا اور انہیں قتل کر دے گا ۔ مزید کہا گیا کہ ایک دن امانت علی نور کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا کہ اس کی والدہ نے دیکھ لیا اور شور مچا دیا ، شور کی آواز سن کر امانت علی وہاں سے بھاگ نکلا ، جبکہ اہل علاقہ نے نور کی والدہ کو معاملہ دبانے کیلئے کہا لیکن وہ خاموش نہ رہنے کا فیصلہ کر چکیں تھیں اور انصاف کیلئے وہ پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں اور مقدمہ درج کروایادیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ پولیس والوں کا رویہ نا مناسب رہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ پولیس نے نور اور ملزم کو ایک ساتھ بٹھا یا اور مجھے کمرے سے باہر نکال دیا ۔

Facebook Comments