خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید3 کیس ریکارڈ،تعداد19 ہو گئی

 آئیسولیشن میں رکھے گئے 15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،عوامی مقامات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے

0 221
پشاور(یواین پی)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد19 ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد253 ہو گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ آئیسولیشن میں رکھے گئے 15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،عوامی مقامات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہاکہ مانسہرہ کا رہائشی آئیسولیشن میں ہے،ایک کیس آج مردان سے رپورٹ ہوا جوسعودی عرب سے آیاتھا،ایک کیس ہنگوسے آیا جو ایل آر ایچ میں زیرعلاج ہے،ڈی ایچ کیو نونیر میں تیسراکیس آیا۔
Facebook Comments